ڈیرہ غازی خان آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک

سٹاف رپورٹ

لاہور -- ذرائع ابلاغ کے مطابق انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ اتوار (9 اپریل) کو صوبہ پنجاب، ڈیرہ غازی خان میں فائرنگ کے تبادلے میں کم ازکم پانچ دہشت گرد ہلاک اور ایک پیرا ملٹری رینجرز شہید ہو گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ جھڑپ، انسداد دہشت گردی آپریشن ردالفساد کی کارروائی میں چیرہ تھل کے علاقے میں رینجرز کے چھاپے کے دوران ہوئی۔

جیو ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ سیکورٹی فورسز نے چمن، بلوچستان میں دو مشتبہ افرد گرفتار کیے ہیں اور 80 کلو گرام دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا ہے۔ سماء ٹی وی کے مطابق پشاور میں انہوں نے تین گرفتاریاں کی ہیں اور 5 کلو گرام دھماکہ خیز مواد قبضے میں لیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500