پاکستان سعودی قیادت کے فوجی اتحاد میں شامل ہو گا

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ پاکستان نے جمعرات (30 مارچ) کو اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد میں شامل ہونے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا جس کی قیادت سعودی عرب کرے گا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے اسلام آباد میں کہا کہ پاکستان نے اسلامک ملٹری الائنس کے شرائط و ضوابط پر غور کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے اس سوال کا جواب نہیں دیا کہ آیا جنرل (ریٹائرڈ) راحیل شریف جو کہ پاکستانی فوج کے سابقہ سربراہ ہیں، اس اتحاد کے کمانڈر ہوں گے یا نہیں۔

وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے اس ہفتہ کے آغاز میں ٹی وی پر کہا تھا کہ اگر شریف 39 ممالک کے اس اتحاد کی سربراہی کرتے ہیں تو پاکستان کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500