پنجاب میں دہشت گردی کے 57 ملزمان گرفتار

اسٹاف رپورٹ

لاہور -- جیو نیوز نے جمعرات (30 مارچ) کو خبر دی ہے کہ پیرا ملٹری ریجنرز نے صوبہ پنجاب کے مختلف حصوں میں 57 مبینہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے کہا کہ یہ چھاپے ملک کے انسدادِ دہشت گردی کےآپریشن ردالفساد کا حصہ ہیں۔ اس نے مزید کہا کہ اکیس ملزمان افغان شہری ہیں۔

جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ نوشکی، بلوچستان میں فرنٹئر کور نے ہتھیاروں اور منشیات کی کھیپ کو پکڑا ہے۔

سندھ رینجرز کے مطابق، جمعہ (31 مارچ) کو کراچی میں رینجرز نے قبرستان میں چھپائے گئے ہتھیاروں کے ذخیرے کو قبضے میں لے لیا۔ انہیں زیرِ حراست ایک ملزم سے اس کی خبر ملی تھی۔

رینجرز نے کہا کہ ہتھیاروں میں سب مشین گنز، رائفلیں اور پستول شامل تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500