پنجاب پولیس نے 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

سٹاف رپورٹ

گجرات، پاکستان – جیو نیوز نے خبر دی کہ پولیس نے جمعرات (30 مارچ) کوضلع گجرات، صوبہ پنجاب میں ایک مقابلہ کے دوران کم از کم پانچ مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

سی ٹی ڈی کے ایک ترجمان نے کہا کہ پنجاب پولیس کے شعبہ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے ارکان نے عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ پر چھاپہ مارا۔

ترجمان نے کہا کہ پولیس نے مقابلہ کے دوران پانچ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ دیگر تین ملزمان فرار ہو گئے۔

جیو نیوز اور دنیا ٹی وی نے خبر دی کہ یہ عسکریت پسند تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور القاعدہ کے ارکان تھے جو کہ گجرات اور کھاریاں میں عوامی تنصیبات پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500