شکارپور حملے کے 12 مدعا علیہان کو سزائے موت، عمر قید

اسٹاف رپورٹ

کراچی - ڈان نے خبر دی ہے کہ شکارپور، صوبہ سندھ میں انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت نے پیر (27 مارچ) کو 12 مدعا علیہان کو 2016 میں عید کے موقع پر ناکام بنائے جانے والے خودکش حملے میں ان کے کردار پر سزا سنائی۔

عدالت نے تین مدعا علیہان کو سزائے موت سنائی جن میں سے دو غیر حاضر تھے۔ دیگر نو مدعا علیہان کو ان کی غیر موجودگی میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

ناکام خودکش بم دھماکے میں تیرہ افراد زخمی ہو گئے تھے۔ دو خودکش بماروں نے اپنے آپ کو اڑا لیا تھا، ایک کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ ایک فرار ہو گیا۔

تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اس کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500