پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگانے کا آغاز کر دیا

اے ایف پی

اسلام آباد— پاکستان کی فوج نے کہا کہ پاکستان نے عسکریت پسندوں کی حرکت کو مسدود کرنے کے لیے افغانستان کے ساتھ اپنی سرحد پر ایک باڑ کی تعمیر کا آغاز کر دیا ہے۔

دونوں ممالک 1896 میں برطانیہ کی جانب سے کھینچی گئی ایک 2400 کلومیٹر طویل سرحد، "ڈیورنڈ لائن" سے منقسم ہیں۔

گزشتہ برس پاکستان نے سرحد کے شمالی نصف حصے کے ساتھ ایک 1,100 کلومیٹر طویل خندق مکمل کر لی تھی۔ فوج کے مطابق، باڑ لگانے کا حالیہ دور اختتامِ ہفتہ پر مہمند اور باجوڑقبائلی ایجنسیوں میں شروع ہوا۔

ایک بیان میں مزید کہا گیا کہ "اضافی تکنیکی نگرانی" تعینا ت کی جائے گی لیکن اس کی وضاحت نہیں کی گئی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500