پاکستان میں یومِ پاکستان کی تقاریب

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد — میڈیا نے خبر دی کہ جمعرات (23 مارچ) کو پاکستان میں 78 واں یومِ پاکستان منایا گیا۔

تقاریب کا آغاز وفاقی اور چاروں صوبائی صدرمقام میں توپوں کی سلامی سے کیا گیا، جس کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ پریڈ ہوئی۔

پریڈ میں ترک اور سعودی فوجیوں نے مارچ کیا جبکہ صدر ممنون حسین نے مشاہدہ کیا۔

جیو نیوز کے مطابق، دیگر شرکاء میں وزیرِ اعظم میاں محمّد نواز شریف، وزیرِ دفاع خواجہ محمّد آصف، پاکستانی مسلح افواج کے سربراہان اور جنوبی افریقہ کی قومی دفاعی فوج کے سربراہ جنرل سولّے ژاشاریا شوک شامل تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500