بیس بلوچ عسکریت پسندوں نے رینجرز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

اسٹاف رپورٹ

لاہور - ڈان نے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے بیان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بیس بلوچ عسکریت پسندوں نے منگل (21 مارچ) کو پیرا ملٹری رینجرز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ اس واقعہ کے مقام کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، عسکریت پسندوں کا تعلق بلوچ علیحدگی پسند راہنما براہمداغ بگٹی سے تھا۔

ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسندوں کے کمانڈر نے دوسرے شورش پسندوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھی ہتھیار ڈال کر امن کے عمل میں شریک ہو جائیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500