فاٹا میں 5 عسکریت پسند، 3 سیکورٹی اہلکار ہلاک

اسٹاف رپورٹ

پشاور - ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، پانچ عسکریت پسند اور تین سیکورٹی اہلکار اورکزئی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں میں ہلاک ہوئے ہیں۔

ڈان نے خبر دی ہے کہ پانچ عسکریت پسند اور دو فوجی بدھ (22 مارچ) کو اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی کے آپریشن کے دوران ہلاک ہوئے۔ اس نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں سے ایک "دورن" تھا جو کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا راہنما تھا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق، فرنٹئر کانسٹیبلری نے انسدادِ عسکریت پسندی کے آپریشن ردالفساد کے حصہ کے طور پر چھاپے مارے۔

ڈان کے مطابق، بدھ کو جنوبی وزیرستان میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں ایک اور سیکورٹی اہلکار ہلاک ہو گیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500