کرکٹ کے 5 پاکستانی کھلاڑیوں کے غیر ملکی سفر پر پابندی

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد - ڈان کے مطابق، پاکستان نے پیر (20 مارچ) کو کرکٹ کے ان پانچ کھلاڑیوں کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا ہے جو مبینہ طور پر سپاٹ فکسنگ میں ملوث تھے۔

ای سی ایل پر موجود افراد بیرونِ ملک نہیں جا سکتے۔

محمد عرفان، شرجیل خان، خالد لطیف، شاہزیب حسن اور ناصر جمشید پر حال ہی میں ختم ہونے والی پاکستان سُپر لیگ کے دوران سپاٹ فکسنگ کا الزام ہے۔

قومی کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی ان پانچوں پر تفتیش کے دوران کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500