حکام نے اسلام آباد میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد - دنیا ٹی وی نے خبر دی ہے کہ حکام نے پیر (20 مارچ) کو صوبہ پنجاب سے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے اور اسلام آباد میں یومِ پاکستان پر ہونے والی پریڈ سے کچھ دن پہلے دہشت گردی کے ایک منصوبہ کو ناکام بنا دیا ہے۔

یومِ پاکستان جمعرات (23 مارچ) کو منایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق، حکام نے یہ گرفتاریاں ٹیکسلا اور حزرو میں کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فورسز نے 9 کلوگرام دھماکہ خیز مواد، سات دستی بم اور دیگر ہتھیار قبضے میں لیے ہیں۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ملزمان نے راولپنڈی اور اسلام آباد پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500