لاہور کے 2 ڈاکٹر لاپتہ

سٹاف رپورٹ

لاہور — ایکسپریس ٹربیون نے اتوار (19 مارچ) کو خبر دی کہ لاہور میں میو ہسپتال سے تعلق رکھنے والے دو ریزیڈنٹ میڈیکل ڈاکٹرلاپتہ ہو گئے۔

ڈاکٹرز محمّد جاوید اور حافظ محمّد عدنان کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، لاہور سے فارغ التحصیل ہوئے تھے۔ وہ ملازمت کے بعد اپنی آرام گاہ کو لوٹتے ہوئے 14-15 مارچ کی درمیانی شب کو لا پتہ ہوئے۔

ایک میڈیکل طالبہ کے حیدرآباد سے کبھی لاہور نہ پہنچ پانے کے فوری بعد لاپتہ ہونے کا یہ واقعہ پیش آیا۔ سماء ٹی وی کے مطابق، وہ ”دولتِ اسلامیۂ عراق و شام“ (آئی ایس آئی ایل) میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے راستہ بدل کر شام چلی گئی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500