پولیس نے لاہور کے بم دھماکے کے چار مبینہ سہولت کاروں کو گرفتار کیا

اسٹاف رپورٹ

لاہور -- پولیس نے جمعرات (16 مارچ) کو، لاہور میں تیرہ فروری کو ہونے والے خودکش دھماکے کے چار سہولت کاروں کو گرفتار کیا۔ یہ خبر سماء نے دی ہے۔

پنجاپ پولیس کے انسدادِ دہشت گردی کے شعبہ (سی ٹی ڈی) کے ترجمان نے کہا کہ پولیس نے اس جرم شعبہ میں گرفتار کیے جانے والی مرکزی ملزم انوارالحق سے حاصل ہونے والی معلومات پر انحصار کرتے ہوئے ان ملزمان کو گرفتار کیا۔

ترجمان نے کہا کہ ملزمان سے تفتیش ہو رہی ہے۔

ان بم دھماکوں میں کم از کم 15 افراد جن میں دو سینئر پولیس افسران بھی شامل تھے، ہلاک ہوئے تھے۔ طالبان سے الگ ہونے والے گروہ جماعت الاحرار نے اس کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500