پنجاب میں دہشت گردی کے 3 ملزمان کو پھانسی

سٹاف رپورٹ

ساہیوال، پاکستان -- دنیا ٹی وی نے بدھ (15 مارچ) کو خبر دی ہے کہ صوبہ پنجاب میں ساہیوال جیل میں تین دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔

فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا کہ تینوں افراد نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کیے تھے، بیان میں مزید کہا گیا کہ ایک شخص کا تعلق تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ابھی تک فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 161 دہشت گردوں میں سے 21 کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

دریں اثناء، دنیا ٹی وی نے خبر دی کہ کراچی پولیس نے منگل (14 مارچ) کے روز ایک مقابلے میں دو منشیات فروشوں کو ہلاک کر دیا، مزید بتایا کہ کہ پولیس نے منشیات کے ایک اڈے پر چھاپہ مارا اور جب مجرمان نے ان پر فائر کھولا تو انہوں نے جوابی فائرنگ کر دی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500