بلوچستان میں 4 تعلیم دان اغواء

سٹاف رپورٹ

کوئٹہ -- ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ اعلیٰ حکام کے مطابق، منگل اور بدھ (15-14 مارچ) کو مسلح افراد نے صوبہ بلوچستان میں چار تعلیم دانوں کو اغواء کر لیا۔

سماء کے مطابق پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے صوبائی کمیشن کے سیکریٹری عبداللہ جان کو بدھ کے روز کوئٹہ میں اغواء کر لیا گیا۔

ڈان نے خبر دی کہ قومی مردم شماری کروانے میں مدد کرنے والے اسکول کے تین اساتذہ کو منگل کے روز ضلع آواران میں اغواء کر لیا گیا۔

لیویز فورس کے اہلکار محمد جان نے تصدیق کی کہ اساتذہ تربیتی نشست کے بعد واپس جا رہے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500