کوئٹہ میں وفاقی عمارت کے باہر دو بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا

اسٹاف رپورٹ

کوئٹہ -- دنیا ٹی وی نے پیر (13 مارچ) کو خبر دی ہے کہ بلوچستان بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) نے کوئٹہ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے دفتر کے قریب دو بموں کو ناکارہ بنا کر تباہی کو پھیلنے سے روک دیا۔

سیکورٹی فورسز نے کہا کہ بی ڈی ایس نے خفیہ اطلاع پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

دونوں بموں میں 4 سے 6 کلوگرام تک دھماکہ خیز مواد تھا۔

سیکورٹی فورسز نے ملزمان کی تلاش میں علاقے کی تلاشی لی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500