لاہور میں پی پی پی کا راہنما ہلاک، 2 پولیس اہلکار زخمی

اسٹاف رپورٹ

لاہور -- ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، لاہور میں مقامی سیاسی راہنما کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جبکہ دو پولیس اہلکار اور ایک مخبر زخمی ہوئے۔

ڈان نے خبر دی ہے کہ بابر سہیل بٹ جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی راہنما تھے، کو اتوار (12 مارچ) کو ان کے گھر میں ہلاک کر دیا گیا۔ بابر نے 2013 میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی ایک نشست کے لیے انتخاب میں حصہ لیا تھا مگر وہ ہار گئے تھے۔

جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ مسلح افراد نے دو پولیس افسران اور ایک مخبر کو منگل (14 مارچ) کو لاہور میں زخمی کر دیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500