قومی اسمبلی میں فوجی عدالتوں کی توسیع پر مباحثہ، ہندو شادی بِل کی منظوری

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد-- سماء نے خبر دی ہے کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے لیے دو بلوں کو جمعہ (10 مارچ) کو پاکستان کی قومی اسمبلی کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔

یہ بِل آئین کی 28ویں ترمیم میں ترمیم کریں گے تاکہ فوجی عدالتوں کو کام کرنے کو جاری رکھنے کی اجازت دی جا سکے۔ ان کی دو سالہ مدت جنوری میں ختم ہو گئی تھی۔

دریں اثنا، قومی اسمبلی نے جمعرات (9 مارچ) کو ایک مسودہ قانون کی منظوری دی جس میں ہندو اقلیت کو ان کی شادیوں میں زیادہ قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

یہ مسودہ قانون ہندؤوں کو اس قابل بنائے گا کہ وہ شادیوں اور علیحدگیوں کو عدالت میں درج کروا سکیں گے۔ اس مسودہِ قانون کو قانون بننے کے لیے صدارتی منظوری درکار ہے، سینٹ نے اس سے مماثل مسودہِ قانون کو پہلے ہی منظور کر دیا ہے۔

اگر یہ قانون بن گیا تو یہ قانون ہندؤوں کو طلاق یا جیون ساتھی کی وفات کے بعد دوبارہ شادی کرنے کی اجازت دے گا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500