اسلم کے قتل کے پیچھے ان کے ڈرائیور کا ہاتھ تھا، تفتیش میں انکشاف

سٹاف رپورٹ

کراچی — میڈیا نے بدھ (8 مارچ) کو خبر دی کہ ایک پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ 2014 میں سپرانٹنڈنٹ پولیس چوہدری محمّد اسلم کے قتل میں ان کا اپنا ڈرائیور ملوث تھا۔

دنیا ٹی وی نے خبر دی کہ پولیس کی تحقیقات کے مطابق، ڈرائیور، کرم، کالعدم اہلِ سنّت والجماعت (اے ڈبلیو ایس جے) کا رکن تھا اور اس نے لشکرِ جھنگوی (ایل ای جے) کے کراچی کے سربراہ نعیم بخاری کو اسلم کی نقل و حرکت کے بارے میں اطلاعات دیں۔

جیو نیوز نے خبر دی کہ حال ہی میں کراچی میں ایک آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قتل ہونے والے ساتھیوں کی تفتیش میں یہ انکشاف سامنے آیا۔

چوہدی اسلم 2014 میں کراچی میں ایک کار بم حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500