قومی وطن کے رہنما چارسدہ میں مارے گئے

سٹاف رپورٹ

چارسدہ، پاکستان — ڈان نے خبر دی کہ ہفتہ (4 مارچ) کو ضلع چارسدہ، خیبر پختونخوا (کے پی) میں مسلح افراد نے ایک وکیل کو قتل اور ان کے بھتیجے کو زخمی کر دیا۔

پولیس نے کہا کہ محمّد جان گگیانی، جو قومی وطن پارٹی (کیو ڈبلیو پی) کے رہنما بھی تھے، اپنے بھتیجے ایڈوکیٹ راحم شاہ اور دو دیگر وکیلوں کے ہمراہ شبقدر تحصیل کی عدالتوں کے راستے پر تھے کہ موٹر سائیکل سوار افراد نے ان کی کار پر فائر کھول دیا۔

گگیانی نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ دو دیگر وکیل زخمی ہونے سے بچ گئے۔

میڈیا نے خبر دی کہ کیو ڈبلیو ایم کے رہنما آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور دیگر سیاست دانوں اور وکلاء نے قتل کی اس واردات کی مذمت کی۔

تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ایک دھڑے جماعت الاحرار نے ذمّہ داری قبول کر لی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500