القاعدہ نے تصدیق کی ہے کہ اتحادی حملے میں اہم راہنما المصری شام میں ہلاک ہو گیا ہے

القاعدہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اہم راہنما ابو خیر المصری، جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ تنظیم کا دوسرے نمبر کا راہنما ہے، شام میں ایک فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ خبر اے ایف پی نے جمعرات (2 مارچ) کو دی ہے۔

ایک بیان میں جہادی گروپ کی دو شاخوں نے، جس میں جزیرہ نما عرب میں القاعدہ (اے کیو اے پی) بھی شامل ہے، نے کہا کہ المصری شام میں ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

المصری القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے داماد تھے اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایمن الظواہری کے نائب تھے۔

ہیومن رائٹس مانیٹرنگ گروپ کے لئے شامی مبصر نے اس ہفتے کے آغاز میں کہا تھا کہ 26 فروری کو ادلب صوبے کے قصبے مستوما پر ہونے والے اتحادی حملے میں المصری ہلاک ہو گئے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500