پاکستانی قانون ساز فوجی عدالتوں میں دو سالہ توسیع پر متفق

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد - اہم سیاسی جماعتوں، سوائے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی راہنما، جمعرات (28 جنوری) کو اسلام آباد میں اکٹھے ہوئے اور انہوں نے مزید دو سالوں کے لیے فوجی عدالتوں کو پھر سے مقرر کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر راہنما شاہ محمود قریشی نے یہ بات ملاقات کے بعد بتائی۔ یہ خبر ڈان نے دی ہے۔

پی پی پی کے راہنماؤں نے اس ملاقات میں شرکت نہیں کی مگر اس نے 4 مارچ کو کثیر جماعتی کانفرنس بلائی ہے تاکہ اس معاملے پر دوسرے سیاست دانوں سے بات چیت کی جا سکے۔

فوجی عدالتوں کا مینڈیٹ جنوری میں ختم ہو گیا تھا۔ حکومت نے دسمبر 2014 میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں 140 سے زیادہ بچوں اور استاذہ کے قتل عام کے فورا بعد انہیں قائم کیا تھا تاکہ مبینہ دہشت گردوں کے مقدمات کی سماعت کو تیز کیا جا سکے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500