دو سالوں میں بلوچستان میں 470 عسکریت پسند ہلاک، بیس ہزار مشتبہ افراد گرفتار

اسٹاف رپورٹ

کوئٹہ - جمعرات (23 فروری) کی ڈان کی خبر کے مطابق، حکام نے بلوچستان صوبہ میں 470 عسکریت پسندوں کو ہلاک اور بیس ہزار سے زیادہ مبینہ عسکریت پسندوں کو گزشتہ دو سالوں کے دوران گرفتار کیا ہے۔ یہ بات صوبائی حکومت کے ترجمان انوارالحق نے بتائی۔

کاکڑ نے کہا کہ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی اکثریت کا تعلق فرقہ ورانہ گروہوں سے ہے۔

یہ مہمات قومی ایکشن پلان (این اے پی) کا حصہ تھیں جس کا حکم وفاقی حکومت نے دسمبر 2014 میں پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کی طرف سے کیے جانے والے قتل عام کے فورا بعد دیا تھا۔

کاکڑ نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران بلوچستان میں حکام نے عسکریت پسند تنظیموں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر مہمات سر انجام دیں۔

حکام نے بدھ (22 فروری) کو لورالائی ڈسٹرکٹ، بلوچستان میں 23 گھریلو ساختہ بم (آئی ای ڈیز) بازیاب کیے۔ یہ بات انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کہی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500