حافظ سعید مقدمہ میں لاہور کی عدالت نے حکومت سے وضاحت طلب کر لی

سٹاف رپورٹ

لاہور – ایکسپریس ٹربیون نے خبر دی کہ بدھ (22 فروری) کو لاہور کی عدالتِ عالیہ (ایل ایچ سی) نے حکومتِ پنجاب سے جماعت الدعویٰ (جے یو ڈی) کے سربراہ حافظ سعید اور ان کے چار ساتھیوں کی مسلسل حراست کی وضاحت کرنے کو کہا۔

ان پانچوں زیرِ حراست افراد نے اپنی حراست اور حکام کی جانب سے ان کے اور جماعت الدعویٰ کے 32 دیگر رہنماؤں کے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں اندراج کو چیلنج کیا تھا۔

ای سی ایل میں درج افرادپر بیرونِ ملک سفرکرنے کی پابندی ہوتی ہے۔

ایل ایچ سی نے پنجاب کی وزارتِ داخلہ کو 7 مارچ تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

حکومتِ پنجاب نے جنوری میں جے یو ڈی کے پانچ زیرِ حراست افراد پر 90 روز کے لیے گھر میں نظربندی عائد کی تھی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500