وفاقی حکومت نے پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد— ڈان نے خبر دی کہ وفاقی حکومت نے بدھ (22 فروری ) کو پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کے لیے حکومتِ پنجاب کی درخواست کو منظور کر لیا۔

اس فیصلہ سے آئین کی دفعہ 147 اور انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت 60 روز کے لیے پنجاب میں 2,000 سے زائد رینجرز کی تعیناتی کا راستہ صاف ہو گیا۔

نیم فوجی رینجرز سے عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی میں پولیس کی مدد کرنے کی توقع ہے۔

13 فروری کو لاہور میں درجنوں افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے ایک دہشتگرد حملے سمیت پاکستان میں ہونے والے متعدد دہشتگردانہ حملوں کے بعد صوبائی حکومت کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے تعیناتی کی درخواست کی.

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500