پاکستان کی جانب سے بم اسکواڈ کے شہید رکن کو خراجِ عقیدت

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- ڈان نے خبر دی ہے کہ وزیرِ داخلہ چودھری نثار علی خان نے منگل (21 فروری) کو کوئٹہ کے بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کے ایک شہید رکن، عبدالرزاق کے لیے بعد المرگ تمغے کا اعلان کیا ہے۔

عبدالرزاق 13 فروری کو ایک بم کو ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔

نثار نے کہا کہ تمغے کے علاوہ، ان کے اہلِ خانہ کو زرِ تلافی بھی ادا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا، "پیسہ یا تمغے ملک کے نام پر قربان ہونے والی جان کی تلافی نہیں ہیں، لیکن یہ قوم کا فرض ہے کہ اپنے بہادر بیٹوں کو اعزاز سے نوازے۔"

بی ڈی ایس کے مطابق، سنہ 1995 میں محکمے میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد سے، عبدالرزاق نے 1،000 سے زائد بم ناکارہ کیے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500