پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردوں کی فہرستوں کا تبادلہ

اسٹاف رپورٹ

کابل - ذرائع ابلاغ نے پیر (20 فروری) کو خبر دی ہے کہ افغانستان نے پاکستان کو ان دہشت گردوں کی فہرست دی ہے جو مبینہ طور پر پاکستان میں چھپے ہوئے ہیں۔

سماء نیوز کے مطابق، پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر ذخیلوال نے طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے 85 راہنماؤں اور دہشت گردی کے 32 تربیتی کیمپوں جو سب پاکستان میں قائم ہیں، کی فہرست پاکستان کے حوالے کی۔ یہ بات افغانستان کی وزارتِ داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے پیر (20 فروری) کو کہی۔

ریڈیو فری یورپ /ریڈیو لبرٹی نے خبر دی ہے کہ افغانستان کی حکومت پاکستان پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ وہ ان کیمپوں کو بند کرے اور ان دہشت گردوں کو ان کے حوالے کرے۔

قبل ازیں، پاکستانی فوج نے افغانستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ان 76 دہشت گردوں کو ان کے حوالے کر دے اور افغانستان میں دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنائے۔ یہ خبر ڈان نے دی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500