لاہوردھماکے پر پاکستان میں افغان سفارت کار کی طلبی

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد – پاکستان کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے اعلٰی افغان سفارت کارکو طلب کیا ہے اور افغانستان میں عسکریت پسندوں کی پناہ گاہوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے، خاما پریس نے بدھ [15 فروری] کو رپورٹ دی۔

افغان نائب سفیر، سید عبدالناصر یوسف زئی کو 13 فروری کے لاہور میں خود کش حملے پر دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا، جس میں کم از کم 14 افراد جاں بحق ہو گئے تھے اور جس کی ذمہ داری جماعت الاحرار [جے اے] نے قبول کی تھی۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ افغان سفارت کار کو بتایا گیا کہ جماعت الاحرار کی افغانستان میں پناہ گاہیں ہیں اور وہ پاکستان پر حملوں کے لیے افغان سرزمین استعمال کرتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ "افغانستان پر زور دیا گیا کہ وہ دہشت گردوں اور ان کی پناہ گاہوں، مالی معاونت کرنے والوں اور سہولت کاروں کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے جو کہ اس کی سرزمین سے کارروائی کر رہے ہیں"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500