افواجِ پاکستان نے پنجاب اور مہمند میں 11 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک کر دیے

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد — جیو نیوز نے خبر دی کہ سیکیورٹی فورسز نے بدھ اور جمعرات (15-16 فروری) کو مہمند ایجنسی اور پنجاب میں مختلف آپریشنز کے دوران کم از کم 11 دہشتگرد ملزمان اور ان کے تسہیل کاروں کو ہلاک کر دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات (16 فروری) کی صبح پنجاب میں شعبۂ انسدادِ دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے ضلع خانیوال میں پیش آنے والے ایک مقابلہ کے دوران کالعدم گروہ جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والے چھ مبینہ دہشتگردوں کو ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کے چار دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران دستی بموں، بندوقوں اور دھماکہ خیز مواد کا ایک بڑا ذخیرہ بھی بازیاب کیا گیا۔

ایک روز قبل، ایف سی نے کہا کہ، فرنٹیئر کور نے مہمند ایجنسی میں غالانی قصبہ کے نواحی علاقہ، شیخ بانڈہ میں ایک آپریشن کے دوران پانچ مبینہ تسہیل کاروں کو ہلاک کر دیا۔

ایف سی کے مطابق، یہ آپریشن اسی روز قبل ازاں ایجنسی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے ایک خودکش حملہ کے بعد کیا گیا، جس میں تین سیکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاںبحق ہوئے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500