صوبہ سندھ میں ہلاکتوں کے بعد درجنوں افراد گرفتار

اسٹاف رپورٹ

کراچی - ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، صوبہ سندھ میں تشدد کے دو الگ الگ واقعات میں کم از کم تین افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ پولیس نے سماء ٹی وی کے نائب کیمرہ مین کی ہلاکت سے تعلق کے شبہ میں تیس ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

سماء نے پیر (13 فروری) کو خبر دی کہ نامعلوم مسلح قاتلوں نے کراچی کے علاقے کورنگی میں بروہی ہوٹل کے قریب فائرنگ کی جس سے دو افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

علاوہ ازیں، پولیس نے سندھ کی خیرپور ڈسٹرکٹ میں پانچ ملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے مبینہ طور پر ہفتہ (11 فروری) کی رات کو این ای ڈی کے ایک طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا تھا۔ یہ خبر دی ایکسپریس ٹریبیون نے دی ہے۔

جیو نیوز نے پیر (13 فروری) کو خبر دی کہ پولیس نے سما ٹی وی چینل کے نائب کیمرہ مین کے اتوار (12 فروری) کی رات کو ہونے والے قتل کے بعد، کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران تیس ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500