کوئٹہ میں بم دھماکے میں بم اسکواڈ کا اہلکار، پولیس کانسٹیبل ہلاک

اسٹاف رپورٹر

کوئٹہ - ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، پیر (13 فروری) کی رات کو کوئٹہ میں سڑک کے کنارے نصب بم کے دھماکے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کا کمانڈر عبدل رزاق اور کانسٹیبل عبدل مجید ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے کہا کہ یہ حادثہ کوئٹہ کی سیراب روڈ پر اس وقت پیش آیا جب بی ڈی ایس کے اہلکار اوور ہیڈ پل کے قریب نصب کیے جانے والے بم کو ناکارہ بنانے میں مصروف تھے۔

ہلاک ہونے والے بی ڈی ایس کے اہلکار نے ماضی میں شہر کو کئی بموں سے بچایا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500