گلگت بلتستان میں گلیشیئر کے سرکنے کی وجہ سے 14 پاکستانی گھرانے منتقل ہو گئے

سٹاف رپورٹ

اسکردو، پاکستان – جیو نیوز نے بدھ (8 فروری) کو اطلاع دی ہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں چودہ گھرانوں نے ایک ممکنہ طور پر سرکنے والے گلیشیئر سے حفاظت کے لئے خود کو محفوظ مقام پر منتقل کر لیا ہے۔

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے رکن عمران ندیم نے بتایا ہے کہ گلیشیئر نے ارندو گاؤں کی جانب سرکنا شروع کر دیا تھا۔

بلتستان ڈویژن کے کمشنر عاصم ایوب نے بتایا، ایک امدادی ٹیم خطرے کے علاقے سے گھرانوں کو منتقل کر رہی ہے۔

ریکارڈ توڑ برف باری نے فروری میں بھی ایک برفانی تودے کو حرکت دی تھی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500