کشمیر، کرم ایجنسی میں 7 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد – ڈان نے اطلاع دی ہے کہ پولیس نے بدھ (8 فروری) کواعلان کیا ہے کہ پاکستانی حکام نے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اور کرم ایجنسی میں چھاپوں کے دوران سات مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس آصف درانی نے بتایا کہ 2009 میں مظفرآباد میں ہونے والے خود کش بم دھماکے کے تین سہولت کار منگل (7 فروری) مظفرآباد میں مختلف چھاپوں کے دوران گرفتار کیئے گئے۔

ملزمان پر، دسمبر 2009 میں محرم کے جلوس پر ہونے والے خود کش دھماکے کے منصوبہ سازوں کو پناہ گاہ اور سفری سہولت فراہم کرنے کے الزامات ہیں جس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔

ڈان نے بدھ (8 فروری) کو اطلاع دیتے ہوئے کہ سیکورٹی فورسز نے کرم ایجنسی میں چار مشتبہ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے مزید بتایا کہ ملزمان کو جب ایک شناختی چوکی پر حکام نے رکنے کا حکم دیا تو وہ اپنی ا اسلحہ سے لدی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500