پاکستان کی جانب سے انتخابات میں خواتین کے لیے 5 فیصد کوٹے کی منظوری

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد -- جیو نیوز نے بتایا ہے کہ پاکستانی کابینہ نے منگل (7 فروری) کو تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے خواتین امیدواروں کے لیے 5 فیصد کوٹے کی منظوری دی ہے۔

وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا کہ حکومت نے کسی بھی حلقے میں خواتین کے کم از کم 10 فیصد ووٹ ڈالے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت ایک حلقے میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی کوئی بھی ثابت شدہ کوشش اس حلقے میں انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرار دینے پر منتج ہو گی۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے لیے دیگر منصوبوں میں ووٹروں اور امیدواروں کے لیے مزید سہولیات شامل ہیں۔

حکام حساس مقامات پر پولنگ اسٹیشنوں پر نگرانی والے کیمرے نصب کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500