بنوں، چمن میں ہونے والے دھماکوں میں چار سیکورٹی اہلکار زخمی

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد - ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ (کے پی) میں سیکورٹی فورسز پر عسکریت پسندوں کے حملوں میں کم از کم چار سیکورٹی اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ بنوں ڈسٹرکٹ، کے پی میں پولیس اسٹیشن پر کیے جانے والے ٹرک بم کے حملے میں دو پولیس اہلکار منگل (7 فروری) کو زخمی ہو گئے۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ بمبار نے بم سے لدے اپنے ٹرک کو مندن پولیس اسٹیشن کے گیٹ سے ٹکرا دیا۔

ڈان نے خبر دی ہے کہ اسی دن چمن، بلوچستان میں سڑک کے کنارے ہونے والے بم دھماکے میں فرنٹئیر کور (ایف سی) کے دو اہلکار اور ایک عام شہری زخمی ہو گیا۔

ایف سی کے مطابق، یہ بم اس وقت پھٹا جب ایف سی کی ایک گاڑی ایک پل پر اس کے اوپر سے گزری۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500