پنجاب پولیس نے 6 جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کر دیا

سٹاف رپورٹ

لاہور — میڈیا نے خبر دی کہ پنجاب پولیس نے لاہور اور ضلع قصور میں چھ جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کر دیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے کہا کہ پولیس نے اتوار (5 فروری) کو ضلع قصور میں اس وقت جوابی فائرنگ کی جب موٹرسائیکل سوار جرائم پیشہ افراد نے رکنے کے احکام کو نظرانداز کرتے ہوئے ان پر گولی چلا دی۔ پولیس نے جرائم پیشہ افراد میں سے دو کو ہلاک کر دیا۔ دنیا ٹی وی نے خبر دی کہ وہ ڈکیتی کی 44 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے۔

جیو نیوز نے خبر دی کہ ہفتہ (4 فروری) کو لاہور میں پولیس اور مجرموں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں چار افراد ہلاک ہو گئے جنہوں نے 2016 میں ایک 14 سالہ کو اغوا کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس ان چاروں کو حراست میں لے رہی تھی کہ ان کے ساتھیوں نے گولی چلا دی اور مسلح لڑائی شروع ہو گئی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500