برفانی تودہ گرنے سے 15 پاکستانی ہلاک; بلوچستان میں فوج نے 108 افراد کو بچا لیا

سٹاف رپورٹ

چترال، پاکستان – ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ خیبر پختونخواہ (کے پی) اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں دیہاتوں کے کم از کم 15 رہائشی ہلاک ہوگئے، جبکہ فوج نے بلوچستان میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے پھنس جانے والے 108 افراد کو بچا لیا۔

چترال اسکاؤٹس کے کمانڈنٹ کرنل نظام الدین شاہ نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ کے پی کے ضلع چترال میں اتوار (5 فروری) کو ایک برفانی تودے کے گرنے سے عورتوں اور بچوں سمیت 14 پاکستانی ہلاک ہو گئے۔

انٹرسروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ چترال میں جاں بحق ہونے والوں مییں ایک چترال اسکاؤٹ بھی شامل ہے جو اپنی چیک پوسٹ برفانی تودے میں دب جانے سے ہلاک ہوا۔

ڈان نے اطلاع دی ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے گاؤں چنگان میں ایک اور پاکستانی جمعہ (3 فروری) کو برفانی تودہ سے ہلاک ہوا ہے۔

سماء نے اتوار (5 فروری) کو اطلاع دی ہے کہ بلوچستان کے علاقے نوشکی میں طوفانی بارش میں پھنسی ہوئی ایک بارات کے 108 لوگوں کو نکال لیا۔ موسم کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک بچہ امدادی کارروائی عمل میں لائے جانے سے قبل جاں بحق ہو گیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500