کراچی میں چھہ مبینہ دہشت گرد، پولیس کا بہروپ دھارنے والے تین افراد گرفتار

اسٹاف رپورٹ

کراچی - ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، حکام نے چھہ مبینہ دہشت گردوں اور پولیس کا روپ دھارنے والے تین افراد کو کراچی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کر لیا۔

دنیا ٹی وی نے جمعرات (2 فروری) کو خبر دی ہے کہ پیرا ملٹری رینجرز نے ایک کالعدم جماعت اور ایک سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے کے الزام میں چھہ افراد کو تین مختلف علاقوں سے گرفتار کیا ہے۔

علاوہ ازیں، پولیس نے کہا کہ اس نے جمعرات (2 فروری) کو پولیس کا روپ دھارنے والے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ انہوں نے پستول، وردیاں، پولیس کی ٹوپیاں اور جعلی نمبر پلیٹ والی ایک گاڑی کو بھی قبضے میں لیا ہے۔ یہ خبر جیو نیوز نے دی ہے۔ حکام کے مطابق، ملزمان نے اپنے بہروپ کو عام شہریوں کو لوٹنے کے لیے استعمال کیا تھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500