پاکستان میں پکڑے گئے 3 نوعمر ممکنہ خودکش بمباروں میں ایک لڑکی بھی شامل ہے

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد – دنیا ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ بدھ (1 فروری) کو پاکستانی فورسز نے کوئٹہ اور لاہور میں دہشت گردی کی دو کوششیں ناکام بنا دیں اور ایک لڑکی سمیت تین نوعمر ممکنہ خودکش بمباروں کو گرفتار کرلیا۔

فرنٹیئر کور (ایف سی) نے کوئٹہ میں ایک 10 سالہ بچی کو حراست میں لیا ہے، حکام نے مزید کہا کہ اس کے پاس ہجوم میں خود کو اڑانے کا حکم تھا۔

حکام نے لاہور میں بھی 12 اور 14 سال کی درمیانی عمر کے دو لڑکوں کو گرفتار کیا ہے. حکام نے مزید کہا کہ ہم نے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز جیکٹس ضبط کی ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 1

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500

ہاں اس خبر سے مجھے خوشی ہوئی

جواب