کراچی میں سیریل کلر ہلاک، پنجاب اور پشاور میں 16 ملزمان گرفتار

اسٹاف رپورٹ

کراچی - پاکستانی پولیس نے ایک سیریل کلر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور ملک بھر سے دیگر سولہ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ ٹارگٹ کلر عرفان پٹھان، ایک سو سے زیادہ قتل کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ پولیس نے اسے جمعہ (27 جنوری) کو کراچی کے علاقے لیاری میں فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کیا۔ اخبار نے مزید کہا کہ پٹھان کے تین مبینہ ساتھی گرفتاری سے بچ کر فرار ہو گئے۔

دریں اثنا، پنجاب پولیس کے انسدادِ دہشت گردی کے شعبہ (سی ٹی ڈی) نے جمعرات (26 جنوری) کو سیالکوٹ کے علاقے میں تین مبینہ دہشت گردوں کو 1.4 ٹن دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کیا۔ یہ خبر دنیا ٹی وی نے دی ہے۔

سی ٹی سی نے کہا کہ ملزمان گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ میں حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

جیو نیوز نے پولیس کے بیان کے حوالے سے خبر دی ہے کہ پشاور میں پولیس نے جمعہ (27 جنوری) کو دورانپور کے علاقے میں تیرہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ حکام نے کہا کہ انہوں نے ملزمان سے ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ بازیاب کیا ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500