پاکستان نے نفرت انگیز تقریر کی بنیاد پر نامور ٹی وی مبلغ پر پابندی لگا دی

اے ایف پی

اسلام آباد -- اے ایف پی نے اطلاع دی ہے کہ پاکستان کے میڈیا واچ ڈاگ نے جمعرات (26 جنوری) کو ایک نامور ٹی وی مبلغ پر نفرت انگیز تقریر کا الزام لگا کر ان کے انتہائی مقبول شو پر پابندی عائد کر کے برسوں سے متنازعہ، نامور میزبان کی زباں بندی کر دی۔

عامر لیاقت حسین، ایک کرشماتی ستارے جن پر 2013 میں پرائم ٹائم لائیو شو کے دوران بے اولاد جوڑوں کو بچے گود دینے پر اعتراضات کیئے گئے تھے، ان پر اس ماہ کے اوائل میں غائب ہوئے پانچ ترقی پسند کارکنان کے حمایتیوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

انہیں بتایا گیا ہے کہ بول نیوز پر ان کا پروگرام "فوری عمل درآمد" کے ساتھ بند کر دیا گیا اور انھیں چینل پر "کسی بھی طور" یہاں تک کہ پرانی فوٹیج میں بھی دکھائے جانے کی ممانعت ہے، ساتھ ہی بول کو خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے پر ان کا لائسنس ضبط کر لیا جائے گا۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے ایک بیان کے مطابق، عامر لیاقت حسین کو کسی بھی اور چینل پر کوئی "نفرت انگیز تقریر" کرنے اور کسی فرد کو کافر یا غدار قرار دینے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500