شرمین چنوئے ڈیوس فورم کی شریک چیئرمین بننے والی پہلی آرٹسٹ بن گئیں

اسٹاف رپورٹ

کراچی - پاکستانی فلم ساز اور اکیڈمی ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے ایسی اولین آرٹسٹ بن جائیں گی جو ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کی میزبانی کریں گی۔ یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون نے دی ہے۔

47 ویں ڈبلیو ای ایف کا آغاز منگل (17 جنوری) کو ڈیوس، سوئٹزرلینڈ میں ہو گا۔ اڑھائی ہزار سے زیادہ شرکاء چار دنوں میں 300 سے زیادہ سیشنز میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ "یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ میں وہ اولین آرٹسٹ ہوں جسے 2017 میں ڈیوس میں ہونے والے انتہائی متحرم ورلڈ اکنامک فورم کی شریک چیرمن بننے کا موقع دیا گیا ہے۔ یہ بہت بڑے اعزار کی بات ہے کہ میں فنکار برادری اور اپنے ملک پاکستان، دونوں کی نمائندگی کروں گی"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500