پاکستانی فوجی عدالتوں نے کام بند کر دیا

سٹاف رپورٹ

اسلام آباد — ڈان نے خبر دی کہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے اتوار (8 جنوری) کو اعلان کیا کہ پاکستان کی فوجی عدالتوں نے اپنے تفویض شدہ اختیارات کی دو سالہ مدت کے خاتمہ کے بعد کام بند کر دیا۔

حکومت نے جنوری 2015 میں تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے عسکریت پسندوں کی جانب سے پشاور کے آرمی پبلک سکول میں 140 سے زائد بچوں اور اساتذہ کے قتل کے چند ہفتے بعد یہ عدالتیں قائم کیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن کی مدت کے دوران ان عدالتوں نے 161 سزائے موت کے حکم سنائے جن میں سے 12 پر عملدرآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے دہشتگردی میں کمی میں مدد کو فوجی عدالتوں سے منسوب کیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500