پاکستانی فورسز نے عسکریت پسندوں کے 4 کیمپ تباہ کر دیئے

سٹاف رپورٹ

کوئٹہ -- دنیا ٹی وی نے جمعرات (5 جنوری) کو اطلاع دی کہ فرنٹیئر کور (ایف سی) اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں نے ضلع ڈیرہ بگٹی، بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے چار کیمپ تباہ کر دیئے اور اسلحہ بارود کی ایک کھیپ برآمد کر لی۔

سیکیورٹی حکام نے کہا کہ دستوں نے مشین گنیں، راکٹ لانچرز اور دیگر ہتھیار قبضے میں لیے۔

دریں اثناء، ڈان نے خبر دی کہ جمعرات (5 جنوری) کو ضلع پشین، بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک قبائلی عمائد اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کو ہلاک کر دیا۔

لیویز فورسز کے حکام نے کہا کہ ملک محمد عیسیٰ کے قاتل جائے واردات سے فرار ہو گئے۔

مقتول رہنماء کے رشتہ داروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کچھ دیر کے لیے کوئٹہ تا چمن ہائی وے کو روکے رکھا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500