پاکستان بھر میں تشدد سے پولیس افسران کی ہلاکت

اسٹاف رپورٹ

کراچی - ملک بھر میں ہونے والے الگ الگ واقعات میں کم از کم پانچ پاکستانیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

ڈان نے خبر دی ہے کہ مسلح افراد نے بدھ (4 جنوری) کو کراچی میں پولیس کے سب انسپکٹر اقبال محمود کو قتل کر دیا۔

سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ڈاکٹر فاہد احمد نے کہا کہ محمود ٹارگٹ کلنگ کے ایک واقعہ کی تفتیش کر رہا تھا اور بظاہر خود بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گیا۔

ڈان اور جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ بدھ کو کراچی کے دوسرے علاقوں میں بھی مسلح افراد نے پولیس کے ایک مخبر اور ایک دوسرے شخص کو ہلاک کر دیا۔

جمشید ٹاون کے ایس پی طاہر نورانی نے تیسری ہلاکت کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے۔

دنیا ٹی وی نے بدھ (4 جنوری) کو خبر دی ہے کہ کوئٹہ میں دوہری ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں پولیس افسر حبیب اللہ اور صوبائی شعبہ تعلیم کا ملازم وحید خان ہلاک ہو گئے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500