آٹھ پاکستانی دہشت گردوں کو سزائے موت

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی - ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ (28 دسمبر) کو آٹھ سزا یافتہ دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کر دیے۔ دیگر تین دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق، سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں مسلم خان جو کہ سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا سابقہ ترجمان تھا، بھی شامل ہے۔ یہ بات انٹر-سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے بتائی۔

آئی ایس پی آر مے مزید کہا کہ فوجی عدالتوں نے ان آٹھوں کو بہت سے قتل کا ذمہ دار پایا جس میں کراچی کی سماجی کارکن سبین محمود کا اپریل 2015 میں ہونے والا قتل اور مئی 2015 میں صفورہ گوٹھ، کراچی میں چالیس سے زیادہ بس مسافروں کا قتل عام بھی شامل ہے۔

فوجی عدالتوں نے ٹی ٹی پی کی طرف سے دسمبر2014 میں آرمی پبلک اسکول، پشاور میں ایک سو چالیس سے زیادہ بچوں اور اساتذہ کے قتل عام کے بعد، جنوری 2015 میں دو سالہ مدت کی بنیاد پر کام کرنا شروع کیا تھا۔

ابھی تک، ان کی طرف سے دی جانے والی 161 سزائے اموات میں سے بارہ پر عمل ہو چکا ہے۔ یہ بات ڈان نے (بدھ 28 دسمبر) کو بتائی۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500