3 پاکستانی جنگجو ہلاک؛ 5 مشتبہ عسکریت پسند گرفتار

سٹاف رپورٹ

پشاور -- حکام نے کہا ہے کہ حال ہی میں تین پاکستانی جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا گیا، جبکہ فوج نے کراچی میں پانچ مشتبہ عسکریت پسندوں کو حراست میں لے لیا۔

دی ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق، ایک بیان میں فرنٹیئر کور (ایف سی) نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جمعرات (8 دسمبر) کو عسکریت پسندوں کی جانب سے افغانستان سے پاکستان میں گھسنے کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا اور ان میں سے ایک لوئر کرم ایجنسی میں مارا گیا۔

دفاعی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے، ڈان نے خبر دی کہ جمعرات (8 دسمبر) کو لوئر کرم ایجنسی میں سابق طالبان رہنماء فضل سعید حقانی کے ایک محافظ نے حقانی اور اس کے ایک دوسرے محافظ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ ان قتلوں کے پیچھے کسی محرک کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ حقانی کبھی کرم ایجنسی میں تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا سربراہ تھا لیکن اپنا ذاتی عسکری گروہ بنانے کے لیے الگ ہو گیا تھا۔

دریں اثناء، جیو نیوز نے خبر دی ہے کہ پولیس نے جمعہ (9 دسمبر) کو کراچی میں ٹی ٹی پی کے پانچ مشتبہ ارکان کو حراست میں لے لیا۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500