پاکستانی فورسز نے چار عسکریت پسندوں کو ہلاک، گیارہ ملزمان کو گرفتار کر لیا

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد - ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق، پاکستانی فورسز نے حال ہی میں پنجاب میں چار دہشت گردوں کو ہلاک اور بلوچستان سے گیارہ ملزمان کو گرفتار کیا۔

ڈان کے مطابق، پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی کے شعبہ نے بدھ (سات دسمبر) کو کہا کہ پنجاب پولیس نے ان چاروں کو حال ہی میں شیخوپورہ ڈسٹرکٹ میں مسلح لڑائی میں ہلاک کیا جہاں وہ چھپے ہوئے تھے اور حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی نے کہا کہ ان دہشت گردوں کا تعلق لشکرِ جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تھا۔ اس نے مزید کہا کہ تین یا چار عسکریت پسند فرار ہو گئے۔

ڈان کے مطابق، بلوچستان کی برخان ڈسٹرکٹ میں، فرنیٹر کور (ایف سی) نے حال ہی میں گیارہ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ بات ایف سی کے ترجمان خان وسیع نے بدھ (سات دسمبر) کو بتائی۔

دریں اثنا، سندھ کے محکمہ داخلہ نے بدھ (سات دسمبر) کو صوبہ میں سرگرم 62 کالعدم گروہوں کی شناخت کی۔ ڈان نے یہ خبر صوبائی کابینہ کی میٹنگ کے حوالے سے دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے کہا کہ ان 62 گروہوں میں وہ 35 بھی شامل ہیں جو وفاقی حکومت کی طرف سے پابندی لگائے جانے کے بعد دوبارہ ابھر آئے ہیں۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500