پاکستانی ہوائی جہاز گر گیا، 48 سوار

اے ایف پی

اسلام آباد — اے ایف پی نے خبر دی کہ ہوابازی کے حکام نے کہا کہ بدھ (7 دسمبر) کو 48 افراد کو ایک اندرونِ ملک پرواز پر چترال کے شمالی پہاڑی شہر سے اسلام آباد کو لے جانے والا ایک ہوائی جہاز گر کر تباہ ہو گیا۔

شہری ہوابازی کے حکام نے اے ایف پی کو بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 661 صوبہ خیبرپختونخوا میں تباہ ہوا۔

فوری طور پر حادثے کی وجہ واضح نہیں تھی۔

فوج، جو کہ ریسکیو آپریشن کا جزُ تھی، ملبے سے میّتیں نکال رہی ہے۔

ایک مقامی قانون ساز سردار اورنگزیب نالوٹا نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا، ”جس طرح سے جہاز تباہ ہو کر ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا، کسی کے بچنے کا کوئی امکان نہیں۔“

انہوں نے کہا کہ دیہاتی چادروں میں اور چارپائیوں پر میتوں کے اعضاءجمع کر رہے تھے، جبکہ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں ٹارچز سے جائے وقوعہ پر تلاش کر رہے تھے.

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500