خیبر فضائی حملے میں آٹھ عسکریت پسند ہلاک

اسٹاف رپورٹ

پشاور - ڈان نے خبر دی ہے کہ سیکورٹی فورسز نے انتیس نومبر کو ایک فضائی حملے میں آٹھ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا جب کہ نئے متعین شدہ آرمی چیف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کے تیراہ وادی میں کیے جانے والے حملے نے بہت سے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا۔

دریں اثنا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے اسی دن پشاور میں XI کور ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا۔ انہوں نے شمالی وزیرستان کا دورہ بھی کیا۔ یہ بات انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے ایک بیان میں بتائی۔ فوجی افسران نے انہیں خیبر پختونخواہ اور وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں میں سیکورٹی کی صورت حال کے بارے میں بتایا۔

باجوہ نے کہا کہ "کسی بھی قسم کے دہشت گردوں کو کبھی بھی واپس آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی"۔

کیا آپ کو یہ مضمون پسند آیا

تبصرے 0

تبصرہ کی پالیسی * لازم خانوں کی نشاندہی کرتا ہے 1500 / 1500